شہر کے مرکز میں ایک اور پارسل بم دھماکے میں 2 شہری شدید زخمی ہوئے
امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر آسٹن میں بم دھماکوں کا سلسلہ تھم نہ سکا،، آسٹن میں بم دھماکے روز کا معمول بن گئے ،، ایک اور پارسل بم دھماکے میں دو شہری شدید زخمی ہوگئے،، یہ رواں مہینے آسٹن میں چوتھا بم دھماکہ ہے،، ایف بی آئی حکام ابھی تک ان حملوں میں ملوث گروہ کو پکڑنے میں کامیاب نہیں ہوسکے، پارسل بم دھماکہ ایک سٹور کے باہر ہوا جب ایک نوجوان نے زمین پر پڑا ایک پارسل کھولا اور دھماکہ ہوگیا، بم دھماکوں کی صدر ٹرمپ نے بھی شدید مذمت کی ہے ان کا کہنا تھا کہ دھماکوں میں ملوث شخص ذہنی طور پر بیمار ہے،، ٹرمپ نے فوری طور پر ذمہ داروں کی گرفتاری کا حکم بھی دے دیا ،، جس کے بعد پولیس نے تحقیقات مزید سخت کر دی ہیں،،