ترک قوم دوبارہ عظیم اور طاقتور بننے کیلئے کوشاں ہے۔ ترک صدر

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے کہا ہے کہ ترک قوم دوبارہ عظیم اور طاقتور بننے کیلئے کوشاں ہے، عظیم اور طاقتور ترکی کے راستے کو کوئی بھی طاقت کاٹ نہیں سکتی۔ ترک خبررساں ادارے کے مطابق استنبول میں اپنی سیاسی جماعت کے پارلیمانی گروپ سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا رکاوٹیں پیدا کرنے والے ہمیں2023ءکے اہداف سے باز نہیں رکھ سکتے اور نہ ہی عظیم و طاقتور ترکی کے قیام کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کرسکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اب تیر کمان سے نکل چکا ہے، ترک قوم نے اب صدیوں پرانی راکھ کو ہٹاتے ہوئے اپنی قدیم تہذیب کے شعلوں کو دوبارہ سے بلند کردیا ہے، اس سفر میں ہماری قوم کا ساتھ دینے والاعظیم ترکی میں اپنا مقام حاصل کرسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جو کوئی مخالف محاذ کو چنتا ہے اسے اپنی تقدیر کے سامنے سرجھکانا ہی پڑے گا۔