سعودی عرب 15 اپریل کوعرب لیگ کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔
سعودی عرب 15 اپریل کوعرب لیگ کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق عرب لیگ کے جنرل سیکرٹری احمد عبدل الغیت نے قاہرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ سعودی عرب کی طرف سے تنظیم کے سیکرٹریٹ کو باضابطہ طور پراجلاس کا نوٹیفکیشن موصول ہوا ہے۔ ریاض میں ہونے والے اجلاس میں علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ سالانہ کانفرنس کی تیاری کے حوالے سے اجلاس 9 اپریل کوہوگا۔ واضح رہے کہ مصر میں 26 تا 28 مارچ کو ہونے والے صدارتی الیکشن کے باعث کانفرنس کی تاریخ کو آگے کیا گیا ہے۔ گزشتہ برس29 مارچ کو عرب لیگ کی کانفرنس کا اہتمام اردن میں کیا گیا تھا جس میں 22 رکن ممالک نے شرکت کی تھی۔