ہمیں تئیس مارچ کا پاس اٹھائیس جولائی کو ہی مل گیا تھا۔ احتساب عدالت میں بیٹنگ کی باری نہیں آئی: صفدر
احتساب عدالت میں پیشی کے بعد کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے صحافیوں کے کچھ سوالوں کے جواب دیئے کچھ پر خاموش رہے اور شعر سنادیئے۔
چوہدری نثار کے مریم نواز کی قیادت پر تحفظات کے بارے میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ آج موسم کی بات کریں،، موسم بہت اچھا ہے۔شیخ رشید کے بارے میں لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ شیخ رشید سیاست میں ہو یا نہ ہو کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اتنے بابرکت لوگوں میں شیخ کا نام نہ لیں تو اچھا ہے
پی ایس ایل کے فائنل میچ کے بارے میں کہا ابھی تو ہم یہاں عدالت میں میچ کھیل رہے ہیں جس پر صحافی نے کہا کہ آپ عدالت میں بیٹنگ کر رہے ہیں یا باولنگ۔ کپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ابھی تو میں گراونڈ سے باہر بیٹھا ہوں۔ تئیس مارچ کے پاس ملنے کے سوال پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر نے کہا کہ ہم تو اٹھائیس جولائی کو ہی پاس ہو گے تھے۔