افغانستان، داعش نے ننگرہار اسٹیڈم بم حملے کی ذمہ داری قبول کرلی
افغانستان کے مشرقی صوبے ننگر ہار کے دارالحکومت جلال آباد کے سٹیڈیم کے باہر ہونے والے بم حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظم داعش نے قبول کرلی۔ عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق داعش نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا ہدف حکومتی حامی اجتماع کو نشانہ بنانا تھا۔ واضح رہے کہ 2 روز قبل یہ بم دھماکہ اس وقت ہوا جب سابق وزیر اعظم گلبدین حکمت یار کی قیادت میں ایک ریلی جلال آباد سٹیڈیم میں اختتام پذیر ہوئی۔ حملے میں4 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔