یمن جنگ سے ممکنہ علیحدگی، امریکی قانون دان کل فیصلہ کریں گے۔
امریکی قانون دان یمن جنگ سے علیحدگی اختیار کرنے کے حوالے سے کل جمعرات کو حتمی فیصلہ کریں گے۔ جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی فوج یمن میں حوثی باغیوں کے خلاف سعودی عسکری اتحاد کی معاونت کر رہی ہیں۔ یہ ووٹنگ ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان امریکا کے دورے پرہیں۔ واضح رہے کہ امریکی کانگریس کے متعدد ارکان یمن کی خانہ جنگی پر تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں۔ ایسی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ اس جنگ کے خاتمے کے لئے یمنی باغی اور سعودی حکام خفیہ مذاکرات کر رہے ہیں۔