اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کا فلسطین کی صورتحال پر اظہار تشویش
اقوامِ متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے47 ویں اجلاس میں فلسطین اور دیگر مقبوضہ عرب علاقوں میں انسانی حقوق کی بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا اور یروشلم کی حیثیت کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔عالمی ذرائع ابلاغ کے مطابق اجلاس میں انسانی حقوق کونسل کی ہائی کمشنر کیٹ گلمور نے مقبوضہ عرب سرزمین پر انسانی حقوق کی صورتحال کے حوالے سے 6 رپورٹس پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی ناکہ بندی کے باعث گزشتہ دس برسوں میں اس گنجان آباد علاقے میں انسانی حقوق کی صورتحال کافی تشویشناک ہوچکی ہے۔انہوں نے کہا کہ یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت کے طور پر تسلیم کرنے کے امریکی صدر کے فیصلے سے فسلطین اور اسرائیل کے درمیان تصادم میں زیادہ شدت آنے کا خدشہ ہے۔