پشاور زلمی اور کراچی کنگز آمنے سامنے آئیں گے
پاکستان سپر لیگ سیزن تھری کا ڈو اینڈ ڈائی میچ، دفاعی چمپئن پشاور کے بہادر اور کراچی کے بادشاہ آمنے سامنے آئیں گے، دونوں ٹیموں میں خطرناک کھلاڑی شامل ہیں،،، کراچی کنگز کے بابر اعظم، روی بوپارا، انگرم، خرم منظور، آئن مورگن، اورسب سے بڑھ کر لالہ آفریدی، بلے بازوں میں شامل ہیں جبکہ محمد عامر اورمحمد عرفان جسے خطرناک باؤلر بھی ٹیم کا حصہ ہیں،،، دوسری جانب بات کی جائے زلمی کی تو اس ٹیم کا نام ہی کافی ہے، ٹیم میں ڈیرن سیمی، ڈاؤسن، حارث سہیل، ڈی جی براو تمیم اقبال، محمد حفیظ اور سعد نسیم جیتے خطرناک بلے باز شامل ہیں۔ دونوں ٹیموں کو آج کے میچ کیلئے جان لڑانا ہو گی،،، ایک سے بڑھ کر ایک کھلاڑی اتنا ہی مقابلہ سخت ہے، لاہور میں آر پار مرحلے کے آخری میچ میں جو جیتے گا وہ کراچی کا ٹکٹ کٹائے گا،،، جبکہ ہارنے والی ٹیم کا سفر یہیں پر ختم ہو جائے گا،،،