راؤانوار کی گرفتاری سے ہمیں انصاف ہوتانظرآرہا ہے: نقیب اللہ محسود کے والد
راؤ انوار کی گرفتاری کے بعد نقیباللہ کے والد کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا پاکستان کا بیٹا تھا، ادارے یقین رکھیں ہم پر امن لوگ ہیں ، قانون کے مطابق ہی آگے بڑھیں گے،،
سپریم کورٹ میں راؤ انوار کی پیشی اور گرفتاری کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مقتول نقیب اللہ کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ ہم نے پہلے بھی قانون پر عمل درآمد کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ آئین اور قانون کے باہر کسی جدوجہد پریقین نہیں رکھتے۔ہمیں سپریم کورٹ کے ذریعے انصاف ہوتا نظر آ رہا ہے ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام ادارے ہمارا فخر ہیں، دیرآئے درست آئے، ہم کو سب پر اعتماد ہے،، تمام لوگوں نےنقیب اللہ قتل کیس میں ہماری مددکی،، نقیب اللہ کےمعاملےپرپوری قوم نےآوازاٹھائی،،