چودھری نثار کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی: احسن اقبال
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ای سی ایل میں شامل چھ سو افراد کے نام کابینہ کو بھجوا دیئے ہیں،یہ نام اگست دوہزارسولہ کے بعد سے ای سی ایل میں ڈالے گئے،ای سی ایل میں شامل ان چھ سوناموں سے متعلق فیصلہ کابینہ کرے گی،نگران حکومت کیلئے وزیراعظم نے مشاورت کا سلسلہ شروع کردیا ہے،جمہوریت کے مفاد میں بہترین ناموں پر اتفاق کر لیں گے،وزیرداخلہ نے کہا کہ ایسے بہترین افراد کا انتخاب کرنا ہے جو شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنائیں،ایسے افراد نہ ہوں جن سے انتخابی عمل خرابی،عدم شفافیت یا التواء کا شکار ہو،وزیرداخلہ احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ چوھدری نثار کے سیاسی مستقبل کے بارے میں فیصلہ پارٹی کرے گی،پارٹی امورپارٹی کے اندر حل کیے جاتے ہیں۔