شہباز شریف ڈھنگ کا ایک ہسپتال بھی نہیں بنا پائے، خود علاج کیلئے لندن چلے جاتے ہیں،، نوازشریف کے بعداب شہبازشریف کی باری ہے، چیئرمین تحریک انصاف عمران خان
کامونکے میں رکنیت سازی مہم کے دوران کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ ،، پنجاب میں دوائی 100 اور خیبرپختونخوامیں 50 روپے کی ملتی ہے،، گزشتہ دس برس میں شہباز شریف نے ساڑھے چھ کھرب کے ترقیاتی فنڈز استعمال کئے لیکن عوام کیلئے ڈھنگ کا ایک ہسپتال بھی نہیں بنا پائے،، خود اپنے علاج کیلئے باہر جاتے ہیں،، نواز شریف کی اہلیہ کا بھی لندن میں علاج ہورہاہے,عمران خان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے ہسپتالوں کی بجائے میٹرو بنائی،، ملتان میٹرومیں کوئی سفرنہیں کرتا،، لوگوں کو پکڑ پکڑ کر کہتے ہیں خدا کیلئے میٹرو میں بیٹھ جاو ¿،، انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے بعد اب شہباز شریف کی باری ہے،، 2018 میں پنجاب کوشریف برادران سے آزادکراناہے ,عمران خان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف نوجوانوں کی جماعت ہے،، نوجوان تحریک انصاف کے ممبر بنیں