جرمن حکومت نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا: گورنر پنجاب
اپنے ایک بیان میں گورنر پنجاب کا کہنا تھا کہ پاکستان میں تعینات جرمن سفیر مارٹن کوبلر نے بتایا یہ ان کا لاہور کا آخری دورہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مارٹن کوبلر کی آئندہ زندگی کے لیے نیک خواہشات ہیں، جرمن حکومت نے مشکل وقت میں پاکستان کا ساتھ دیا۔ چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ جی ایس پی پلس حاصل کرنے کے لیے جرمن پارلیمنٹ نے ہماری مدد کی، آج پاکستان کو سنگین مسائل اور بحرانوں کا سامنا ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ احتساب اور میرٹ کے بغیر جمہوریت کا کوئی مطلب نہیں ہے۔