سری نگر میں بھارتی پولیس اہلکارنے3ساتھی اہلکاروں کوقتل کرکے خودکو گولی مار لی
مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس اہلکارنے فائرنگ کرکے 3ساتھی اہلکاروں کوقتل کردیااور بعد میں خود کو گولی مار لی جس کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف)کےایک اہلکار نے سرینگر کے کیمپ میں ساتھی اہلکاروں سے جھگڑا ہوا جس پر اہلکار نے فائرنگ کرکے 3 ساتھی اہلکاروں کو قتل کردیا،سی آر پی ایف کانسٹیبل نے بعد میں خود کو بھی گولی مار لی،بھارتی حکام کے مطابق فائرنگ کرنے والے اہلکار کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔جنہیں مقا می ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔