نیوزی لینڈ میں فوجی طرز کے ہتھیاروں پر پابندی
سانحہ کرائسٹ چرچ کے بعد نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈ آرڈن نے خود کار اسلحہ پر پابندی عائد کر دی ہے تاہم لوگوں کے پاس پہلے سے موجود اسلحے کی واپسی کیلئے ایمنسٹی سکیم لانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیر کو کابینہ کی 72 گھنٹے تک جاری رہنے والی میٹنگ کے بعد دہشت گردی ایکٹ قانون میں ترمیم پر اتفاق کیا گیا۔ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جیسنڈ آرڈن نے اسلحہ کی واپسی پر 100 سے 200 ملین ڈالر تک اخراجات آئیں گے اور ایمنسٹی اسکیم کے دوران اسلحہ واپس نہ کرنے والوں کو سخت سزا کا سامنا ہوگا۔وزیراعظم جسینڈا آرڈرن نے کہا کہ حکم کی خلاف ورزی کرنے والوں کو 4 ہزار ڈالر جرمانہ اور 3 سال تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔