لاٹھی اور گولی کی سرکار نہیں چلےگی،بلاول بھٹو کاٹوئٹ
کراچی : پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کالعدم تنظیموں سےتعلق وفاقی وزراءکوابھی تک نہیں ہٹایاگیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے بیان جاری کیا کہ کالعدم تنظیموں سےتعلق،وفاقی وزراءکوابھی تک نہیں ہٹایاگیا، لاٹھی اور گولی کی سرکار نہیں چلےگی۔ بلاول بھٹو زرداری نے اپنے بیان میں کہا کہ پیپلزپارٹی کےپرامن،جمہوری،سیاسی کارکن تاحال گرفتارہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز آصف زرداری اور بلاول بھٹو نیب ہیڈ کواٹرز پیش ہوئے تھے، جہاں پارٹی کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی، کارکنان نے حکومت کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے نیب آفس گھسنے کی کوشش کی، پولیس کے روکنے پر جیالوں نے پتھراؤ شروع کردیا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا جبکہ پولیس نےپیپلزپارٹی کے متعدد کارکنان کو حراست میں بھی لیا۔