23مارچ یوم پاکستان کے حوالے سے مسلح افواج کی آج فل ڈریس ریہرسل
یوم پاکستان کے موقع پر مسلح افواج کی عظیم الشان پریڈ کا مظاہرہ کرنے کی تیاریاں جاری ہے،جہاں پریڈ گرائونڈ سے ملحقہ دس کلو میٹر کے علاقہ میں موبائل فون سروس دن بارہ بجے تک بند کردی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پاکستان ڈے پریڈ ریہرسل کی وجہ سے جڑواں شہروں میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ صبح کے اوقات میں موبائل فون سروس بھی عارضی طور پر بند کی گئی ہے،جو پریڈ ریہرسل کے دوران بند رہے گی۔دوسری جانب ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے یوم پاکستان کے حوالے سے کیے جانے والے انتظامات کے ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کرکے 13سے زائد سرگرمیوں پر پہلے ہی پابندی عائد کردی تھی۔جاری کردہ نوٹی فکیشن کے مطابق 18مارچ سے30مارچ تک پریڈ گراونڈ کے اطراف تمام شادی ہالز و ہوٹلز بند رہیں گے اور بس اڈے بھی بند رکھے جائیں گے۔