آج سے جہلم میں26,000 پودے لگانے کا آغاز کیا جارہا ہے: فواد حسین
وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ آج (جمعرات) سے جہلم میں چھبیس ہزار پودے لگانے کا آغاز کیا جارہا ہے۔ آج (جمعرات) ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ قبضہ مافیا سے حال ہی میں واگزار کرائی گئی پچاس ایکڑ اراضی پر شجرکاری کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ یہ عمران خان کی قیادت میں پاکستان میں پہلی ماحول دوست حکومت ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ ماحولیاتی پالیسی میں مثبت تبدیلی کا سہرا تحریک انصاف کی حکومت کو جاتا ہے۔