اسرائیلی وزیراعظم انتخابات سے قبل آئندہ پیر کو امریکی صدر سے ملاقات کریں گے.وائٹ ہاﺅس
اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو 9 اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل آئندہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کریں گے۔ یہ ملاقات ان کی انتخابی مہم کا حصہ ہے۔وائیٹ ہاﺅس کی ترجمان سارہ سینڈرز نے بتایا کہ دونوں رہنما آئندہ سوموار کو اہم ملاقات کریں گے جبکہ منگل کے روز اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے اعزازمیں عشایہ دیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی ٹرمپ اور اسرائیلی وزیراعظم مشرق وسطی میں مشترکہ مفادات پر تفصیلی تبادلہ خیال کریں گے۔نیتن یاھو واشنگٹن میں امریکا ۔ اسرائیل تعلقات عامہ کمیٹی کے سالانہ اجلاس میں بھی شرکت کریںگے۔ یہ کمیٹی اسرائیل کی مالی مدد کے لیے سرگرم ہے۔نیتن یاھو ایک ایسے وقت میں امریکا کا دورہ کرہے ہیں جب 9 اپریل کو صہیونی ریاست میں پارلیمانی انتخابات کا انعقاد عمل میں لایا جا رہا ہے۔ دوسری جانب اندرون ملک نیتن یاھو کی پوزیشن کافی کمزور ہے اور ان کے خلاف کرپشن کے کئی کیسز چل رہےہیں۔ نیتن یاھو ٹرمپ انتظامیہ سے مدد لینا چاہتے ہیں۔