خادم الحرمین کی مراکشی فرمانروا سے ٹیلیفون پر بات چیت
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ روزمراکش کے فرمانروا شاہ محمد ششم سے ٹیلیفون پر بات چیت کی۔ دونوں رہ نماﺅں کے درمیان ہونے والی بات چیت میں دو طرفہ دلچسپی کے امور۔ دونوں قوموں کے درمیانی دیرینہ تعلقات اور دو طرفہ ترقی اور خوش حالی کے امور پربات چیت کی گئی۔ٹیلی فون پر دونوںرہ نماﺅں نے علاقائی اور عالمی امور پربھی تبادلہ خیال کیا۔