زمین کی غیرقانونی الاٹمنٹ کیس:'قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 3مئی تک توسیع
کراچی کی ملیر ندی میں 94ایکٹر غیر قانونی الاٹمنٹ کے معاملے پر سندھ ہائی کورٹ نے قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں 3مئی تک توسیع کر دی۔جمعرات کو سندھ ہائی کورٹ میں ملیر ندی کی 94ایکڑ زمین غیر قانونی طور پر آلاٹ کرنے کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔ تفتیشی افسر نے عدالت کو آگاہ کیا کہ زمین صحافی جی ایم جمالی اور سوسائٹی کے نام پر الاٹ کی گئی ہے۔ عدالت نے سابق وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی عبوری ضمانت میں تین مئی تک توسیع کرتے ہوئے نیب کے تفتیشی افسر کو پیش رفت رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ قائم علی شاہ کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ زمینوں کی الاٹمنٹ سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے، آج کل سنا ہے نیب کو اوپر سے بڑی مچھلیوں کو پکڑنے کا حکم دیا گیا ہے۔ صحافی نے سوال کیا کہ اوپر والوں سے کیا مراد ہے تو قائم علی شاہ نے بات گول کر دی۔