کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ،جوابی کارروائی میں فوجی ہلاک ،گنیں خاموش
کنٹرول لائن پر بھارت کی بلا اشتعال فائرنگ کا پاک فوج نے منہ توڑ جواب دیا ہے جس کے نتیجے میں ایک بی ایس ایف اہلکار ہلاک ہو گیا ہے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی فوج نے پونچھ میں کنٹرول لائن سے ملحقہ سول آبادی پر گولہ باری کی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔پاک فوج نے دشمن کو منہ توڑ جواب دیا اور ان پوسٹوں کو نشانہ بنایا جس کے جواب میں ایک بھارتی فوجی ہلاک ہو گیا ہے۔پاکستان کے جواب کے بعد دشمن کی گنیں خاموش ہو گئیں ۔دوسری جانب بھارت نے فائرنگ کا الزام پاکستان پر عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی جانب سے راجوڑی میں سرحدی چیک پوسٹوں کو مارٹر گولوں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کا ایک اہلکار ہلاک ہو گیا ہے ۔بھارت کے فوجی ترجمان کے مطابق رافل مین کمرجیت سنگھ زخمی ہوا جو بعد میں ہلاک ہو گیا ۔