بھارتی فوج کو کنٹرول لائن پر فائرنگ کےلئے جدید اسنائپر گنیں دے دی گئیں۔
طبھارتی فوج کو کنٹرول لائن پر فائرنگ کےلئے جدید اسنائپر گنیں دے دی گئیں ۔بھارتی خبر ایجنسی کے مطابق بھارت نے کنٹرول لائن پر تعینات فوجی اہلکاروں کو جدید ترین اسنائپر گنوں سے لیس کر دیا گیا ہے ۔برٹ ایم 95.50اور ٹی جی ٹی 338 لپوا میگنم گنیں وادی میں بھارتی فوج کے سپرد کر دی گئی ہیں جو کنٹرول لائن پر تعینات فوجی اہلکاروں میں تقسیم کر دی گئی ہیں ۔ان گنوں سے کنٹرول لائن پر پاکستان کو جواب دیا جائے گا اور دراندازی کو روکنے میں استعمال کیا جائے گا۔فوجی اہلکاروں کے مطابق دور تک مار کرنے والی ان جدید گنوں سے پاکستان کو نقصان پہنچایا جا سکتا ہے ۔