شریف اور زرداری خاندانوں کا حال کی طرح مستقبل بھی تاریک ہے: وزیر اطلاعات فواد چوہدری
جہلم: وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ حکومت نے 40 سالہ پالیسی کو تبدیل کرکے شدت پسندی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے جبکہ شریف اور زرداری خاندانوں کا حال کی طرح مستقبل بھی تاریک ہے۔جہلم میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے شجرکاری مہم کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک ایک سیکیورٹی اسٹیٹ بن گیا تھا، لیکن ہم نے 40 سال کی پالیسی کو تبدیل کیا ہے اور شدت پسندی کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔فواد چوہدری نے شریف خاندان اور زرداری خاندان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ماضی میں پورا ملک نیچے جارہا تھا لیکن دو خاندان اوپر جارہے تھے، ان دونوں خاندانوں کا پاکستان کے سیاسی مستقبل میں اب کوئی حصہ نہیں ہے، حال کی طرح ان کا مستقبل بھی تاریک ہے، مریم بی بی سمیت شریف خاندان کو اس بات پر غصہ ہے کہ لندن میں سیل لگ گئی ہے لیکن یہ لوگ پاکستان سےباہرنہیں جاپارہے، ان کی گھبراہٹ کی وجہ یہ ہے، ان دونوں خاندانوں کے دو سپوتوں کو شوق پورا کرلینے دیں، چند ماہ میں پتہ چل جائے گا کہ ان کی سیاست ختم ہوچکی ہے۔