ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد کی 3 روزہ دورے پر پاکستان آمد
ملائیشیا کے وزیراعظم مہاتیر محمد پاکستان کے تین روزہ دورے پر آج شام اسلام آباد پہنچے۔نور خان ایئربیس اسلام آباد پر وزیراعظم عمران خان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور مہمان داری کے وزیر مخدوم خسرو بختیار بھی اس موقع پر وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔معزز مہمان کو 21 توپوں کی سلامی دی گئی اور دو بچوں نے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ملائیشیا کے وزیراعظم کے ہمراہ سینئر حکام اور کاروباری شخصیات کا وفد بھی ہے۔