کورونا وائرس : دنیا کی سب سے بڑی کمپنی کا ملازمتیں فراہم کرنے کااعلان
واشنگٹن : دنیا میں سب سے زیادہ نوکریاں دینے والی کمپنی والمارٹ نے اعلان کیا ہے کہ وہ ڈیڑھ لاکھ لوگوں کو ملازمتیں فراہم کرےگی، اس کے علاوہ مستقل ملازمین کو بونس بھی دیا جائے گا۔ کورونا وائرس کی وجہ سے امریکہ میں آن لائن اور آف لائن سیل میں نمایاں اضافہ ہوا ہے جس کے پیش نظر والمارٹ کمپنی نے 1.5لاکھ لوگوں کو ملازمتیں اعلان کیا ہے۔ والمارٹ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی کے مستقل ملازمین کو 300 ڈالر اور غیر مستقل ملازمین کو ڈیڑھ سو ڈالر بونس کی صورت میں دیئے جائیں گے۔ گزشتہ روز امریکہ میں تاریخی ٹرینڈنگ فلور کو بند کرنا پڑا وہیں امریکی اسٹاک ایکسچینج این وائی ایس سی پر والمارٹ کا شیئراب تک کی سب سے اونچی سطح پر پہنچ گیا کیونکہ موجودہ صورتحال کے باعث کمپنی کی سیل میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے اور اس کا اثر اس کے شیئر پر بھی پڑا۔ یاد رہے کہ والمارٹ دنیا میں ریٹیل سیکٹر کی سب سے بڑی کمپنی ہے جو عالمی سطح پر کاروبار کرتی ہے، مذکورہ کمپنی کو ملازمین کی تعداد کے اعتبار سے دنیا کی سب سے بڑی پرائیویٹ کمپنی کا اعزاز بھی حاصل ہے