غریب طبقے کیلئے ریلیف پیکج پر غور کیا جارہا ہے، فیاض الحسن چوہان
وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کہتے ہیں ہے کہ دیہاڑی دار، مزدور، غریب طبقے کیلئے ریلیف پیکج پر غور کیا جارہا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کو بھی شامل کیا جائے گا۔ وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سے چیئرمین بیت المال ملک اعظم نے ملاقات کی ۔ لاک ڈاؤن کی صورت میں نچلے طبقے کے لوگوں کو مفت راشن مہیا کرنے پر مشاورت کی گئی۔ فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ دیہاڑی دار، مزدور، غریب طبقے کیلئے ریلیف پیکج پر غورکیا جارہا ہے۔ لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، مخیر حضرات اور فلاحی اداروں کو بھی اس میں شامل کیا جائے گا۔ بزدار حکومت اور انتظامیہ عوام کی فلاح کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہے ہیں۔ وزیرِ اعلیٰ پنجاب نے این ڈی ایم اے کے زیر انتظام آٹھ ارب روپے کا فنڈ قائم کر دیا ہےجبکہ، ایکسپو سنٹر لاہور میں ایک ہزار بیڈز پر مشتمل فیلڈ اسپتال قائم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے بتایا حکومت نے قرنطینہ میں مقیم لوگوں اور ان کے خاندانوں کو راشن مہیا کرنا شروع کر دیا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ڈاکٹرز اور دیگر میڈیکل اسٹاف کے لیے خصوصی پیکج پر کام کیا جا رہا ہے، تمام ہیلتھ پروفیشنلز کی حفاظت بزدار حکومت کی ترجیح ہے۔ عوام الناس سے اپیل ہے وہ اپنے گھروں میں رہیں اور حفاظتی تدابیر پر عمل کریں۔احتیاط ہی کرونا سے بچنے کا بہترین حل ہے