میں لاک ڈاون کا حامی نہیں ہوں : شیخ رشید
وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا نیوز نفرنس کے دوران کورونا کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 34 ٹرینیں معطل کرنے کا اعلان کیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کل شام سے 12 ٹرینیں بند ہوں گی اور یکم اپریل سے مزید8 ٹرینیں بند ہوں گی ۔ان ٹرینوں کو دوسری ٹرینوں کے ساتھ منسلک کردیا ہے،حالت بہتر ہوئے تو یہ ٹرینیں بحال ہو جائیں گی۔15 رمضان تک یہ توٹیفیکشن جاری کیا ہے کہ یہ ٹرینیں بند رہیں گی ، چھٹیوں کا مقصد تھا کہ لوگ گھر میں رہیں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پچھلے کچھ دنوں میں مسافروں میں 20 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔،ریلوے خسارے میں ہے اور میں وفاقی حکومت سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ ریلوے ملازمین کی پنشن کی ذمہ داری لے۔ یاد رہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں خطرناک حد تک اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔متاثرہ افراد کی تعداد بڑھ کر 504 ہوگئی ہے۔ سندھ بھر میں متاثرہ افراد کی تعداد252، پنجاب میں96 ، بلوچستان میں 92 ، خیبر پختونخوا میں 23 اور گلگت بلتستا ن میں30 تک پہنچ گئی ہے ۔