امریکہ کی ایران پر پابندی کے خلاف شیریں مزاری کی کڑی تنقید
وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ٹویٹر پر بات کرتے ہوئے کہنا تھا ایران میں وبائی مرض پھیلاہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک کئی اموات ہوچکی ہیں اس کے باوجود امریکہ نے ایران پر پابندی لگائی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ یہ قطعی سمجھ سے باہر ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے خلاف پابندیوں میں اضافہ کردیا ہے باوجود اس کے کہ ایران میں وبائی مرض پھیلاہوا ہے جس کے نتیجے میں اب تک کئی اموات ہوچکی ہیں اورانہیں تکالیف کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کو فوری نوٹس لینا چاہئے اور اس پر عمل کرنا چاہئے۔ پوٹس پالیسی غیر انسانی اور قابل مذمت ہے!