پی ایس ایل 5 کو 6 لاکھ سے زائد تماشائیوں نےسٹیڈیمز میں بیٹھ کر دیکھا۔ وسیم خان
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کو چھ لاکھ سے زائد تماشائیوں نے سٹیڈیمز میں بیٹھ کر دیکھا۔ان کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کو ملک کا سب سے بڑا ایونٹ بنانے پر گمنام ہیروز کے علاوہ دیگر افراد کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں۔پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹیو وسیم خان نے بتایا کہ پاکستان سپر لیگ فائیو میں ملک کے چار شہروں میں ہونے والے میچز 6 لاکھ سے زائد شائقین کرکٹ نے سٹیڈیمز میں بیٹھ کر میچز دیکھے جب کہ ٹی وی پر بھی لاکھوں شائقین کرکٹ پی ایس ایل 5 کے میچز سے لطف اندوز ہوئے۔انہوں نے بتایا کہ پی ایس ایل 2020ءکے پلیٹ فارم سے چائلڈ کینسر اور بریسٹ کینسر کے حوالے سے بھی آگاہی پیدا کی گئی۔ یاد رہے کہ پی ایس ایل 2020ءمکمل طور پر پاکستان میں کروائی گئی جسے کرونا وائرس کے سبب سیمی فائنلز اور فائنل سے قبل ایونٹ کو ملتوی کرنا پڑا تھا۔