کروناوائرس : سعودیہ میں ادویات کی درآمدات پر پابندی
سعودی عرب نے دنیا بھر میں پھیلی وبا کورونا وائرس(کووڈ 19)کے خطرے کے پیش نظر دوائیوں اور دیگر طبی سازوسامان کی درآمدات پر فی الحال پابندی لگانے کا فیصلہ کیاہے۔سعودی عرب میں اب تک کورونا وائرس کے 274معاملوں کی تصدیق ہوئی ہے اور غنیمت یہ ہے کہ کسی بھی شخص کی وائرس کے انفیکشن کی وجہ سے موت نہیں ہوئی اور ابھی تک چھ لوگ اس وائرس کے خطرے سے باہر ا?چکے ہیں۔کورونا وائرس پھیلنے سے روکنے کے لئے سعودی عرب نے اس سے پہلے سفر سے متعلق اور بین الاقوامی پروازون پر عارضی طورپر روک لگادی تھی اور مفت میں سینی ٹائزر تقسیم کرنے جیسے قدم بھی اٹھائے تھے۔