کوروناکی ویکسینیشن لازمی ہے، صدرِ مملکت
صدرِمملکت کا کہنا ہےکہ کورونا کی ویکسینیشن لازمی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سماجی را بطے کی ویب سائٹ ٹو ئٹر پر جا ری اپنے پیغام میں صدرِ پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہاکہ کورونا کی ویکسینیشن کو دو خوراکوں میں دیا جاتا ہے اور کارآمد ہونے میں چند ہفتوں کا وقت لگتا ہے۔ انہوں نے ٹوئٹ میں کہاکہ زیادہ تر معاملات میں یہ 100فیصد موثر ہے جبکہ انفیکشن کی شدت بہت کم ہوجاتی ہے۔ ڈاکٹرعارف علوی نے مزید کہاکہ ان لوگوں سے بچو جو شک پیدا کرتے ہیں ، جیسا کہ وہ نہیں جانتے۔