عالمی رہنمائوں کی وزیراعظم عمران خان کی کورونا وائرس سے جلد صحت یابی کیلئے دعا
بھارتی وزیر اعظم نریندر امودی سمیت مختلف عالمی راہنمائوں اور سفارتکاروں نے وزیر اعظم عمران خان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی ہے جو کرونا وائرس سے متاثر ہو ئے ہیں۔ اپنے ٹویٹ میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی نے وزیر اعظم کی کورونا سے جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر ،چین کے سفیر ،سوئز رلینڈ کے سفیر ،پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے بھی وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کیلئے نیک تمنائوں کااظہار کیا۔ فلسطینی سفیر احمد امین ،آسٹریلوی ہائی کمشنر ڈاکٹر GEOFFREY SHAW،پورپی یونین کے سفیر ANDROULLA KAMINARA،پاکستان کیلئے جرمنی کے سفیر BERNHARD SEHLAGHECK،امریکی سفارتخانے اور افغان مصالحتی کونسل کی اعلیٰ کونسل کے چیئر مین ڈاکٹر عبد اﷲ عبد اﷲ نے بھی وزیر اعظم کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی۔