بارشوں کے نئے سسٹم کی ملک میں انٹری ، موسم خوشگوار ہو گیا
تفصیلات کے مطابق ملک میں بارش کے نئے سسٹم نے انٹری دیدی جس کے بعد ملک کے مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ باغوں کے شہر لاہور میں کالی گھٹائیں چھا گئیں،ٹھنڈی ٹھنڈی ہوائیں چلنے لگی ،فیصل آباد ،ساہیوال سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بادل خوب گرجے بھی اور برسے، جس سے موسم سہانا ہوگیا۔ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی رات گئے تیز بارش ہوئی ،جس سے نشیبی علاقے زیرآب آگئے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے پنجاب ،بلوچستان ،سندھ ،خیبرپختونخوا ،کشمیر اور گلگت بلتستان میں مزید بادل برسیں گے۔ بارشوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے منگل تک جاری رہے گا۔