دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی آج ایرانی تہوار جشن نوروز منایا جارہا ہے
دنیا کے بعض دیگر ملکوں کی طرح پاکستان میں بھی آج ایرانی تہوارجشن نوروز منایا جا رہا ہے۔ تہوار کے پر مسرت موقع پر خصوصی پروگرام مرتب کئے گئے ہیں ۔ ایرانی رہبر اعلیٰ آیت اﷲ علی خامنائی نے اس موقع پر قوم سے اپنے خطاب میں کہا کہ نیا سال پیداوار ،تعاون میں اضافے اور رکاوٹوں کے خاتمے کا سال ہوگا۔ ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے تہنیتی پیغام میں دنیا بھر کے رہنمائوں سمیت صدر ڈاکٹر عارف علوی کو اس موقع پرمبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت اور خوشحالی کیلئے دعا کی ۔