عوام کورونا وائرس سے بچائو کیلئے تمام ایس او پیز پر عمل کریں: اسد عمر کی اپیل
انہوں نے واضح کیا کہ وزیر اعظم عمران خان ویکسین لگوانے سے پہلے ہی وائرس سے متاثر تھے ۔انہوں نے کہاکہ کورونا سے متاثرہ افراد میں بیماری کی علامات ظاہر ہونے میں چند روز لگتے ہیں۔ کورونا وائرس کی ویکسی نیشن کے موثر ہونے کے بارے میں افواہوں کو مسترد کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ لوگوں کو کورونا وائرس سے بچائو کی ویکسین لگوانی چاہئیے کیونکہ برطانوی طرز کے وائرس کی لہر پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسانی اور تیزی سے پھیل رہی ہے ۔