موسم کے حوالے سے سندھ ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی بڑی پیش گوئی
کراچی: غیر متوقع بارشوں اور تیز آندھی کے امکان کے پیش نظر سندھ ڈیزازسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے خبردار کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ ڈیزا زسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ آئندہ چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں کے درمیان کراچی، حیدرآباد، لاڑکانہ، سکھر ڈویژن سمیت شہید بےنظیرآباد اور میرپور خاص ڈویژن میں بارش اور تیز آندھی کا امکان ہیں۔ اس کے علاوہ ٹنڈو محمد خان اور دادو میں بھی بارش اور تیز آندھی کا امکان ہے۔