نیب کے سامنے پیش ہوں گی، اب قربانیاں دینے کا نہیں حساب لینے کا وقت ہے،: مریم نواز
مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) کے سامنے 26 مارچ کو پیش ہوں گی جبکہ اب قربانیاں دینے کا نہیں حساب لینے کا وقت ہے۔لاہور میں یوتھ کنونشن سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ نوازشریف کو 2017 میں جھوٹے الزام پرنکالا گیا اور آج 22 کروڑ عوام پوچھ رہی ہے کہ نوازشریف کو کیوں نکالا؟ آپ کے پاس ہے کوئی جواب کہ نوازشریف کوکیوں نکالا؟
انہوں نے کہا کہ نوازشریف کواقامے پرنکالا گیا، نوازشریف کوبیٹی سمیت جیل بھیج دیا گیا، جنوبی پنجاب محاذ ڈرامےکا ڈراپ سین ہوگیا ہے، چند لوٹوں کے علاوہ کسی نے ن لیگ کو نہیں چھوڑا، یہ لوگ کہتےتھےکہ نوازشریف کی سیاست اورپارٹی ختم ہوگئی ہے۔مریم نواز نے قومی احتساب بیورو (نیب) کی طلبی کے حوالے سے کہا کہ نیب نے الزام لگایا کہ میں اداروں کے خلاف بیان دیتی ہوں، نیب کوبیانات جانچنے کا ٹھیکہ کس نے دیا ہے؟نوازشریف لندن میں بیٹھے ہیں مگراس کے ڈرسے ان کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں، نیب بیانات کا چوکیداربنا بیٹھا ہے، نوازشریف کی بیٹی ہوں آپ سے ڈرتی نہیں۔