یہ لوگ عمران خان کو کسی بھی طریقے سے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، حلیم عادل شیخ

قائد حزب اختلاف سندھ حلیم عادل شیخ وڈیو بیان پچھلے دس ماہ سے جو کچھ ہورہا ہے سب واضح ہوگیا ہے، جو عمران خان کی مقبولیت سے ناواقف تھے اب ان کو سمجھ آگئی ہے، یہ لوگ عمران خان کو کسی بھی طریقے سے راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں، پہلے ایک قاتلانہ حملہ وزیرستان میں کیا گیا، دوسرا حملہ جڈیشیل کمپلیکس میں ہونا تھا میں وہاں موجود تھا، جب عمران خان عدالت حاضری پر جارہے تھے تو رکاوٹیں کھڑی کی گئیں، پہلے وارنٹ جاری کئے گئے تکمیل کے لئے ہزاروں اہلکار بھیجے گئے جب خان صاحب عدالت جارہے تھے پہلے ٹول پلازہ پر روکا گیا جب عدالت پہنچے تو شیلنگ کی گئی، عدالت میں کچھ نامعلوم افراد کیوں آئے تھے، جدیشل کمپلیکس میں پولیس ایسے کھڑی تھی جیسے کشمیر کا بارڈر ہو، ثابت ہوگیا اس دن جلائو گھیرائو کر کے عمران خان پر حملہ کرنا تھا، لیکن انسان کچھ بھی چاہے آخری پلان اللہ تعالیٰ کا ہوتا ہے، عمران خان اللہ تعالیٰ کی طرف سے ملک کے لئے ایک تحفہ ہے، اللہ کے فضل و کرم سے عمران خان بحیثیت وزیر اعظم کے طور پر ملک کی قیادت کریگے،