عمران خان پیشی کے لیے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے

عمران خان کی گاڑی کے پاس سے پسٹل برآمد کر لیا گیا، عمران خان کمرہ عدالت پہنچ گئے، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ میں عمران خان کی گاڑی کے پاس سے پستول برآمد کیا گیا ہے،پولیس نے پستول قبضے میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ پسٹل ممکنہ طور پر کسی پولیس اہلکار کا ہے جو گاڑی پاس گرا،
چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان پیشی کے لیے لاہور ہائیکورٹ پہنچ گئے ہیں۔ توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی نااہلی کے خلاف درخواست پر سماعت آج ہوگی، لاہور ہائیکورٹ کا پانچ رکنی لارجر بنچ جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں عمران خان کی درخواست پر سماعت کرے گا۔ عمران خان نے توشہ کیس میں نااہلی کے اقدام کو چیلنج کر رکھا ہے۔ علاوہ ازیں ہائی کورٹ کا دو رکنی بنچ عمران خان کی دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست پر بھی سماعت کرے گا۔ عمران خان نے اسلام آباد میں دہشتگردی کی دفعات کے تحت درج دو مقدمات میں حفاظتی ضمانت کی درخواست دائر کر رکھی ہے، عدالت نے عمران خان کو 2:15 تک عدالت پیش ہونے کی ہدایت کر رکھی ہے۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم کی پیشی سے پہلے لاہور ہائیکورٹ کے ارد گرد سکیورٹی سخت کر دی گئی تھی، پولیس کی بھاری نفری نے عدالتی احاطے کو گھیرے میں لے رکھا ہے جبکہ غیر متعلقہ افراد کا عدالت میں داخلہ روک دیا گیا۔