ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کیلئےامدادی سامان کی 23ویں کھیپ لے کر طیارہ روانہ
پاکستان کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کے لئے امدادی سامان کی 23ویں کھیپ لے کر طیارہ روانہ ہو گیا ۔ ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وزیراعظم کی ہدایت خصوصی پرواز کے ذریعے مزید 1277 فیملی خیمے ترکیہ روانہ کئے گئے ہیں۔ آگ سے محفوظ خیموں کی(95.7 ٹن)23 ویں کھیپ اسلام آباد سے روانہ کی گئی ۔ این ڈی ایم اے نے ترکیہ کے زلزلہ متاثرین کی امداد کے لئے 11 مارچ کو خصوصی فلائٹ آپریشن شروع کیا ہے جبکہ پی آئی اے کے علاوہ پاک بحریہ کے بحری جہاز کے ذریعے بھی امدادی سامان ترکیہ بھیجا گیا۔