عمران خان اپنی آنکھوں سے اپنی سازشی اور جھوٹی سیاست کازوال دیکھیں گے۔سعد رفیق

وفاقی وزیر برائے ریلوے وہوابازی خواجہ محمد سعد رفیق نے کہا ہے کہ عوامی ہمدردی کے حصول اوراپنے بچائوکیلئے قتل کہانی گھڑنا خوفناک اورخطرناک ہے۔ دوسروں کو جال میں پھانسنے کیلئے اپنی سلامتی دائو پرلگاناپرلے درجے کی حماقت کے سوا کچھ نہیں ۔ان خیالات کااظہار خواجہ سعد رفیق نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کیا۔ خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ اللہ کریم عمران خان کو سلامت رکھے، انشااللہ وہ اپنی آنکھوں سے اپنی سازشی اور جھوٹی سیاست کازوال دیکھیں گے۔