اسرائیلی فوج کی کارروائی ،4فلسطینی نوجوان گرفتار

اسرائیلی قابض فوج نے جنین کے جنوب میں واقع قصبے عرابہ سے ایک نوجوان کو گرفتار کر لیا۔مقامی ذرائع کے مطابق ان فورسز نے عبدالجبار ابو صلاح کو اس وقت گرفتار کیا جب وہ طولکرم کے قریب جبارہ فوجی چوکی سے گزر رہے تھے۔مقبوضہ بیت المقدس میں قابض فوج نے باب العمود کے علاقے میں ایک نوجوان پر حملہ کیا،تلاشی لینے کے بعد اسے اور دو دیگر شہریوں کو حراست میں لے لیاجن کی شناخت ابھی تک معلوم نہیں ہوسکی ہ قابض فوج نے رواں سال کے آغاز سے اب تک 1200 فلسطینیوں کو گرفتار کیا ہے۔