زمان پارک پولیس آپریشن کیس:مریم نوازسمیت فریقین سے جواب طلب

لاہور کی سیشن کورٹ نے زمان پارک پولیس آپریشن کیس میں وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ، مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔منگل کو ایڈیشل اینڈ سیشن جج حسنین رضا نے پولیس کی جانب سے زمان پارک آپریشن کرنے کے معاملے پر مریم نواز، رانا ثنا اللہ، آئی جی پنجاب، سی سی پی او سمیت دیگر کے خلاف اندراج مقدمے کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے آئندہ سماعت پر درخواست گزار کے وکیل سے دلائل طلب کرلئے۔عدالت نے رانا ثنا اللہ، مریم نواز اور آئی جی پنجاب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی۔اس سے قبل ٹی آئی کی جانب سے زمان پارک پولیس آپریشن کے تناظر میں مریم نواز، رانا ثنا اللہ اور دیگر کے خلاف اندراج مقدمہ کی درخواست دائر کی گئی۔درخواست زمان پارک کے کئیر ٹیکر اویس نیازی نے میاں علی اشفاق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی۔درخواست گزار نے مقف اختیار کیا کہ زمان پارک آپریشن آئی جی پنجاب، مریم نواز اور رانا ثنا اللہ کی ایما پر کیا گیا، زمان پارک آپریشن کرکے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کیا گیا، پولیس کو واقعہ پر مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی لیکن مقدمہ درج نہیں کیا گیا۔