اوورسیز پاکستانیوں کو متحرک کرنے اورمسائل کو حکومتی اداروں تک پہنچانے کے لئے مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز کا اہم اجلاس

مسلم لیگ ن انٹرنیشنل افئیرز کےصدربیرسٹر امجد ملک کی سربراہی میں اہم اجلاس،سیکرٹری جنرل نورالحسن تنویر اور دنیا بھر سے آنے والے عہدیداروں کی اجلاس میں شرکت،اجلاس میں پاکستان کا سافٹ امیج دنیا کے سامنے رکھنے، ملکی معیشت کی بہتری کےلئے اوورسیز پاکستانیوں کو متحرک کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کےمسائل کو حکومتی اداروں کےساتھ مل بیٹھ کرجلد حل کرنے پراتفاق رائے ہوا۔اجلاس میں بئیرسٹر امجد ملک اورنورالحسن تنویرنے میاں نوازشریف کی ملک کےلئے کی گئی خدمات کاخاص طور پر ذکرکیا۔ملکی سیاسی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نےکہامیں نہ مانوں کی پالیسی پر قائم رہنےاور مذاکرات کاراستہ اختیار نہ کرنےسےریاست اور عوام کانقصان ہوگا،مریم نواز شریف پاکستان کے مستقبل اور یوتھ کی نمائندگی کررہی ہیں ۔ اوورسیز پاکستانی ملک سے بے پناہ محبت کرتے ہیں، پاکستان مشکل صورتحال سے دوچار ہے اور قوم کو مل کر اس بھنور سے نکلنا چاہیے،اجلاس میں مسلم لیگ ن اومان کےسینئر نائب صدر مقصود بٹ،ترکی کے صدر میر ابرار احمد،ڈپٹی سیکرٹری جنرل قیصر نصیر گورایہ اور دیگر عہدیداران شریک ہوئے