مفت آٹے کی فراہمی کے سنٹرز پر انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت :وزیراعلیٰ پنجاب

وفاقی حکومت اور پنجاب حکومت کے رمضان ریلیف پیکیج کے تحت مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے بعض شہروں میں بد نظمی کے واقعات وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا نوٹس،صوبائی انتظامیہ سے رپورٹ طلب مفت آٹے کی فراہمی کے سنٹرز پر انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایت مفت آٹے کے لئے سنٹرز پر آنے والے شہریو ں کو کسی قسم کی مشکلات نہیں ہونی چاہئیں۔م کمشنرز،آرپی اوز، ڈپٹی کمشنرز اور ڈی پی اوز اپنے شہروں میں سنٹرز کے دورے کریں اور درپیش مسائل موقع پر حل کرکے رپورٹ پیش کریں۔ بعض شہروں میں مفت آٹے کی فراہمی کے حوالے سے سامنے آنے والی شکایات کا فوری ازالہ کیاجائے سنٹرز پر شہریوں کی تصدیق کا عمل کم سے کم وقت میں مکمل کیاجائے۔تصدیق کے بعدشہریوں کوبلا تاخیر آٹے کی فراہمی یقینی بنائی جائے