لوڈشیڈنگ اور دوسرے مسائل کے مارے ہوئے عوام اپنی مشکلات کا حل چاہتے ہیں اور انہیں دھرنا سیاست سے کوئی دلچسپی نہیں۔ شہباز شریف
ایک بیان میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا کہ یہ وقت احتجاج کرنے کا نہیں بلکہ عوام کے مسائل کو مل کر حل کرنے کا ہے۔ احتجاجی مظاہروں کا وقت وہ تھا جب لوڈشیڈنگ، ڈینگی اور سیلاب کے دوران پنجاب کے عوام ایک کرپٹ حکومت کےظالمانہ رویےپرسراپا احتجاج تھے۔ میاں شہباز شریف نے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسائل کے حل کیلئے اکٹھے ہوجائیں۔ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن نے لوڈشیڈنگ کےمسائل کےحل کے لیے سنجیدہ کوششیں شروع کر دی ہیں۔ سابق وزیراعلٰی کا کہنا تھا کہ انکی جماعت نے خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کی حکومت بنانے کی حمایت کی