ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف نے انٹرنیشنل کرکٹ سےریٹائرمنٹ کے اعلان کی تردید کر دی،، کہتے ہیں وہ ریلوے کے ملازم نہیں جو ریٹائرمنٹ کا اعلان کریں۔
ٹیسٹ کرکٹرمحمد یوسف نے میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ گزشتہ دو سال سے قومی اسکواڈ سے دورہیں لیکن انہوں نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان نہیں کیا انہوں نے کہا کہ وہ کوئی ریلوے کے ملازم نہیں جو ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیں محمد یوسف نے کہا کہ اگر انہیں ٹیم کی نمائندگی کا موقع نہ ملا تو وہ کھلاڑیوں کی کوچنگ کو ترجیح دیں گے، تاکہ ٹیم کو مضبوط سےمضبوط تر بنایا جا سکے۔