انتخابات میں بعض سیاسی جماعتوں کی جانب سے مبینہ دھاندلی کے الزامات پر الیکشن کمیشن نے نادرا کو انگوٹھوں کی تصدیق کے لیے خط لکھ دیا.

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چئیرمین نادرا کے نام خط میں کہا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کی جانب سے حکم کے مطابق انگوٹھوں کی تصدیق کا عمل شروع کیا جائے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ٹریبونل کے حکم پر انگوٹھوں کی تصدیق کی جائے گی.ادھر نگران وزیراعظم میرہزار خان کھوسو نے نادرا کو ہدایت کی ہے کہ دس روز کے اندر انگوٹھوں کی تصدیق کے لئے ہارڈ ویئر اور سافٹ ویئر کا جدید نظام مرتب کیا جائے۔ اس سافٹ ویئر کی تیاری کیلئے نگران وزیراعظم نے نو کروڑ روپے کی بھی منظوری دیدی.