چنیوٹ میں نجی بینک میں ڈکیتی کے دوران ڈاکوؤں کی جانب سے یرغمال بنائے گئے عملے کو بازیاب کرالیا گیا، پولیس کے ساتھ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہوگئے ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈی ایس پی بھی جاں بحق ہوگیا.

چنیوٹ میں دوپہر بارہ بجے تین ڈاکو ایک نجی بینک میں داخل ہوئے اور عملے کو یرغمال بنالیا اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی،،، پولیس نے عملے کی بازیابی کیلئے آپریشن شروع کیا تو ڈاکوؤں نے پولیس پر فائرنگ کردی جس سے ڈی ایس پی جاں بحق ہوگیا اسی دوران دو ڈاکو موقع سے فرار ہوگئے جبکہ بینک کے اندر موجود ایک ڈاکو نے عملے کو کئی گھنٹوں تک یرغمال بنائے رکھاپولیس نے بینک میں موجود ڈاکو سے مذاکرات کی بھی کوشش کی جس پر ڈاکو نے پولیس کے سامنے شرائط رکھ دیں تاہم پولیس نے موقع پا کر ڈاکو پر فائرنگ کردی جس سے وہ ہلاک ہوگیا اور یرغمالی بینک عملے کو بحفاظت بازیاب کرالیا گیا ڈاکوؤں کیخلاف آپریشن کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی پی او چنیوٹ کا کہنا تھا کہ آپریشن پانچ گھنٹے جاری رہا جبکہ فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے ضلع بھر کی ناکہ بندی کردی گئی ہے.