پشاور واقعات رپورٹ
بنوں میں بم ڈسپوزل اسکواڈ نے رکن صوبائی اسمبلی شاہ محمد خان کے گھر کے قریب نصب بم کو ناکارہ بنادیا بنوں تھانہ کینٹ کی حدود میں دہشت گردوں نے پاکستان تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اور ایڈک کمیٹی کے ممبر شاہ محمد خان کے گھر کے باہر بارودی مواد نصب کیا تھا،دوسری جانب مقامی افراد کی اطلاع پرپولیس نے علاقے کا محاصرہ کرلیا اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا،بم ڈسپوزل اسکواڈ نے بم کو ناکارہ بناکر علاقےکو تباہی سے بچالیا ٹانک پولیس نے چاودائی کے علاقے سےملنےوالی دو افراد کی لاشوں کو شناخت کیلئے ڈی ایچ کیوہسپتال منتقل کردی ٹانک میں پولیس نے مقامی افراد کی اطلاع پرمانزئی روڈ سے دونامعلوم افراد کی لاشیں برآمد کرلیں،،پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں ایک کی عمر پچیس جبکہ دوسرے کی تیس سال کے قریب ہیں، دو نوں فراد کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا، پولیس نےواقعہ کا مقدمہ درج کر کے لاشوں کو شناخت کےلے ڈسٹرکٹ ہیڈ کو اٹر ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا ہے مردان میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے دوہزار بارہ میں بنوں جیل سے فرار ہونے والے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا مردان میں محکمہ انسداد دہشتگردی نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کر تے ہوئے شوکت نامی دہشت گرد کو گرفتار کر لیا،،سی ٹی ڈی کےمطابق گرفتار ملزم کو عدالت نے عمر قید کی سزا سنائی تھی تاہم وہ دو ہزار بارہ میں بنوں جیل پر حملے کے دوران دہشت گردوں کےساتھ فرار ہوگیا تھا،ؤ،ملزم کو گرفتاری کے بعد مزید تفتیش کیلئےنامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔